وزیراعظم کےمشیربرائےپارلیمانی اموربابراعوان اپنےعہدے سےمستعفی

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابراعوان نے اپنے عہدے استعفیٰ دیدیا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق بابر اعوان نے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے اپنا استعفیٰ وزیراعظم پاکستان عمران خان کو بھجوا دیا ہے ۔

اس موقع پر انہوں نے کہاکہ قانون کی حکمرانی مجھ سے شروع ہونی چاہئے ،میں نے نیب ریفرنس کوغلط ثابت کرنے کے لئے استعفیٰ دیاہے۔

میں اپنے اوپر الزامات کوغلط ثابت کروں گا ، انہوں نے کہاکہ بے گناہی ثابت کرنے کے لئے تمام قانون آپشن استعمال کروں گا ۔