شرجیل میمن کیس:اسسٹنٹ سپرنٹینڈنٹ سینٹرل جیل کوحراست میں لےلیا گیا

کراچی : شرجیل انعام میمن کے کمرے سے شراب کی بوتلوں کی مبینہ برآمدگی کیس کے سلسلے میں اسسٹنٹ سپرنٹینڈنٹ سینٹرل جیل کوحراست میں لے لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اسپتال ملازمین،پولیس اہلکاراور شرجیل میمن کے ذاتی ملازمین سمیت 6 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے ۔
کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز میں مشکوک سرگرمیاں نظر آئی ہیں،فوٹیجز میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے جانے کے بعد ایک تھیلا نیچے جاتا نظر آرہا ہے پھر ایک گھنٹےسے دو گھنٹوں کے بعد واپس آتا ہے۔