تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کی آفر ملی ہے، فاروق ستار

کراچی:ایم کیوایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ انہیں این اے247 پر پی ٹی آئی کی طرف سے ضمنی الیکشن لڑنے کی پیش کش ہوئی ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ڈاکٹر فاروق ستار نے صدر منتخب ہونے پر عارف علوی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ این اے 247 سے عارف علوی جیت گئے اور مجھے ہرایا گیا، اب امید ہے عارف علوی کراچی کی بھلائی کے لیے کام کریں گے۔
فاروق ستار نے بتایا کہ انہیں اپنے اور پی ٹی آئی کے مشترکہ دوستوں نے عارف علوی کی خالی ہونے والی نشست این اے 247سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کی پیشکش کی ہے۔
اس موقع پر فاروق ستار نے کہا کہ وہ اپنی پرانی پالیسی پر کار بند ہیں اور انتخابی نتائج کے خلاف ٹریبونل میں جائیں گے۔