بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

اسلام آباد: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاکستانی شہری کی شہادت پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا گیا۔
گزشتہ روز بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر کوٹ کوٹیرہ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید ہوا تھا۔
پاکستان نے بھارتی اشتعال انگیزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو وزارت خارجہ طلب کیا جہاں سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی اور شہری کی شہادت پر شدید احتجاج کیا گیا۔
ڈی جی ساؤتھ ایشیا ڈاکٹر فیصل نے احتجاجی مراسلہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کے حوالے کیا۔