وزیراعظم سے چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل زبیر محمود حیات کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود حیات نے ملاقات کی ہے۔
وزیراعظم اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی ملاقات وزیر اعظم آفس اسلام آباد میں ہوئی، جس کے دوران پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود حیات کو امریکی وزیر خارجہ سے ہونے والی ملاقات اور ان سے ہوئے مذاکرات کے متعلق بھی آگاہ کیا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی ملاقات کی تھی جس میں قومی سلامتی کے امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔