وزیر اعظم عمران خان کے بیٹے پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے دونوں صاحبزادے قاسم اورسلیمان آج صبح قومی ایئرلائن کی پروازپی کے 786 کے ذریعے اسلام آباد پہنچے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دونوں صاحبزادے قاسم اور سلیمان اپنے والد سے ملنے پاکستان پہنچے ہیں، دونوں عمران خان کے ساتھ بنی گالہ میں 4 روز قیام کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد ان کے دونوں بیٹوں کا یہ پہلا دورہ ٔپاکستان ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان نے گزشتہ ماہ 18 اگست کو وزارت عظمیٰ کے عہدے کا حلف اٹھانے سے قبل اپنے بیٹوں کو تقریب میں شرکت کرنے سے منع کر دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے خود اپنے دونوں صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کو پاکستان ملنے کے لیے بلایا ہے۔