نومنتخب صدر ڈاکٹر عارف علوی کو گارڈ آف آنر پیش

اسلام آباد: نومنتخب صدر ڈاکٹر عارف علوی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،نومنتخب صدر کوایوان صدر میں گارڈ آف آنر پیش کیا گا۔

ڈاکٹر عارف علوی کو پاک فوج کے چاک وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا

خیال رہے کہ تقریب حلف برداری ایوان صدر میں منعقد کی گئی جہاں چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ڈاکٹر عارف علوی سے صدر کے عہدے کا حلف لیا۔

تقریب حلف برداری میں وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت اعلیٰ سیاسی و عسکری حکام شریک ہوئے جبکہ غیر ملکی سفیروں کو بھی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔