ایم ایم عالم روڈ پر پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے کی رپورٹ تیار

لاہور: ریسکیو حکام نے لاہور میں ایم ایم عالم روڈ پر پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے کی رپورٹ تیار کرلی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق پلازہ میں آگ میز نائن فلور پر موجود تاروں کےگھچے میں لگی اور آگ لگنے کے وقت پلازہ میں 43افراد موجود تھے ،
تاہم داخلی و خارجی راستوں کا مناسب انتظام ہونے کے بعد 35 افراد خود بخود باہر نکل آئے ۔رپورٹ کے مطابق ایک شخص نے چھلانگ لگائی جو جاں بحق ہوا۔
خیال رہےکہ گزشتہ شام لاہور کے پوش علاقے گلبرگ میں ایم ایم عالم روڈ پر واقع15منزلہ پلازہ میں آگ لگی تھی ۔