بلاول بھٹونوازشریف سےملاقات کرکےکلثوم نوازکی وفات پرتعزیت کریں گے

اسلام آباد:سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی وفات پرتعزیت کیلئےبلاول بھٹو زرداری نوازشریف سے ملاقات کریں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق یہ ملاقات کلثوم نواز کی تدفین کے بعد رسم قُل سے پہلے ہوگی، پی پی چیئرمین نوازشریف کی پیرول ختم ہونے سے پہلے ملاقات کریں گے جو ہفتہ یا اتوار کو ہونے کا امکان ہے۔
اطلاعات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کلثوم نواز کے جنازے میں شرکت کیلئے وفد تشکیل دے دیا ہے جس میں یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، خور شید شاہ، قمر زمان کائرہ، چوہدری منظوری اور حسن مرتضیٰ شامل ہیں۔