بیگم کلثوم نواز کی میت ہیتھرو ائیرپورٹ پہنچادی گئی

لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد بیگم کلثوم نواز کی میت کو ہیتھرو ائیرپورٹ پہنچادی گئی ہے،


اس موقع پر لیگی رہنمائوںاور کارکنان اشکبار ہو گئے اور نعرے بازی کرتے رہے۔

نماز جنازہ لندن میں اسلام سینٹر ریجنٹ پارک پلازہ میں ادا کی گئی ، نماز جنازہ امام خلیفہ عزت نے پڑھائی جس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ،سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار ،بیگم کلثوم نواز کے دونوں صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کے علاوہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے شرکت کی۔

نماز جنازہ میں لیگی کارکنان اور برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔