جنرل قمر جاوید باجوہ سےبرطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریوکی ملاقات

راوالپنڈی : پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اوربرطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریوکے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں علاقائی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لیے کام جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔