برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کے رویے پرشدید مایوسی ہوئی،شاہ محمود

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کےوائس چیئرمین اور وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کےرویےپر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہائی کمشنر نے نامناسب رویہ اپنایا۔

اطلاعات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ انہیں برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر صاحب زادہ احمد خان کی حرکت پر شدید مایوسی ہوئی،

ان سے لندن میں ہونے والی ایوارڈ تقریب کے دوران نا مناسب رویے پر وضاحت طلب کی جائے گی جس کیلئے انہیں پاکستان طلب کرلیا گیاہے۔