سیکیورٹی فورسزکا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک،تین فوجی جوان شہید

اسلام آباد: دہشتگردوں کےخلاف سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کر تے ہو ئے 4 دہشتگرد وں کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ آپریشن کے دوران پاک فوج کے3جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدارنذیراحمدچانڈیو،سپاہی فخراورعامرشامل ہیں،مارنے جانے والے4دہشت گردوں میں بدنام زمانہ دہشتگردآفتاب بھی ماراگیا ہے، دہشت گرددسمبر 2017 میں سیکیورٹی فورسزپرحملے میں ملوث تھے، پاک فوج کی جانب سے علاقے کوکلیئرقراردےدیاگیاہے ۔