آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ 3 روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 3 روزہ دورے پر چین کے درالحکومت بیجنگ پہنچ گئے ہیں ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف سرکاری دورے پر بیجنگ گئے ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید اپنے دورے کے دوران چینی ہم منصب سےملاقات کریں گے ۔آرمی چیف اپنے تین روزہ دورے کے دوران چین کی سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں گے ۔
ذرائع کے مطابق آرمی چیف کےدورہ چین میں سی پیک ، دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت اہم امور زیر بحث آئیں گے ۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ چینی وزیر خارجہ کے حالیہ دورے پاکستان کےبالکل بعد میں ہورہا ہے۔