نواز شریف، مریم اور صفدر کی پیرول پر رہائی آج ختم ہوگی

سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کا آج (پیر) شام چار بجے پرول کا وقت ختم ہو جائے گا۔
تینوں اسیران کو آج شام تک لاہور سے واپس سینڑل جیل اڈیالہ راولپنڈی منتقل کردیا جائیگا جبکہ تینوں کے پیرول پر رہائی میں مزید 5 روز کی توسیع کیلیے آج پیر کو درخواست دینے کا امکان ہے تاحال شریف فیملی کی جانب سے صوبائی حکومت یا محکمہ داخلہ پنجاب کو توسیع کیلیے نئی درخواست نہیں دی گئی لہذا پیرول کی مدت پوری ہونے پر تینوں اسیران کو لاہور سے واپس سینڑل جیل اڈیالہ راولپنڈی منتقل کردیا جائیگا۔
پیرول پر رہائی میں توسیع کیلئے آج پیر کو درخواست دینے کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق کہ تینوں کی مزید 5 دن کیلئے پیرول رہائی کی مدت بڑھانے کیلئے آج پنجاب حکومت کو درخواست دی جائیگی، امید ہے کہ حکومت پنجاب انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پیرول رہائی کی مدت بڑھا دیگی۔