بھارت کشمیر پر اپنے قبضے کو جائز قرار دینے کیلئے مظالم کررہا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد:مقبوضہ کشمیر پر بھارتی جارحیت کے 71 برس مکمل ہونے کے موقع پر یوم سیاہ پر جاری پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت کشمیر پر اپنے قبضے کو جائز قرار دینے کیلئے مظالم کررہا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ بھارت کی غاصبانہ پالیسیوں کا اعتراف ہے، یو این کمیشن آف انکوائری کے قیام کی سفارشات پر فوری عمل ضروری ہے، کشمیر میں ہلاکتوں میں اضافہ فوری کارروائی کا متقاضی ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ کشمیرکے شجاع، دلیر اور حوصلہ مندعوام دنیا بھر کی حمایت وتحسین کےمستحق ہیں، کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔