کراچی،سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 12 بھارتی ماہی گیر گرفتار

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 12 بھارتی ماہی گیرو ں کو گرفتارکر کے 2 کشتیوں کو قبضے میں لے لیا ہے۔

پاکستان کی سمندری حدود میں کھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی جانب سے نے 12 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا۔

ترجمان پی ایم ایس اےپاکستان میری ٹائم ایجنسی کے مطابق گرفتار ماہی گیروں کی 2 کشتیوں کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

میری ٹائم ایجنسی نے گرفتار ماہی گیروں کو قانونی کاروائی کے لئے ڈاکس پولیس کے حوالے کردیا ہے۔