سندھ بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنزآج سےدوبارہ کھل گئے

کراچی: آج صبح آٹھ بجے سے سندھ بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز کھل گئے۔ گذشتہ روز سوئی سدرن کی جانب سے احکامات پر سی این جی کو 24گھنٹوں کیلئے بند کردیا گیا تھا۔
شہر کے تمام سی این جی اسٹیشنز چوبیس گھنٹے کے وقفہ کے بعد دوبارہ کھل گئے۔ کل صبح سوئی سدرن کی جانب سے احکامات کے بعد سی این جی کو چوبیس گھنٹوں کیلیے بند کردیا گیا تھا۔ آج صبح آٹھ بجتے ہی سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشنز کھول دیئے گئے ہیں۔
اس سے قبل گیس ٹرانسمیشن میں خرابی کے سبب سی این جی اسٹیشن چھ دن بند رہے تھے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سی این جی بند ہونے کے باعث بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے