(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

کراچی،تجاوزات کیخلاف کارروائی،مکان کاملبہ گرنے سےبچہ جاں بحق

کراچی کے علاقے کورنگی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران مکان کا ملبہ گرنے سے بچہ جاں بحق ہو گیا۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں سپریم کورٹ کے حکم پر تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری ہے ، اسی سلسلے میں کورنگی 6نمبر میں بھی غیر قانونی تجاوزات کیخلا ف آپریشن کیا گیا۔
آپریشن کے دوران ایک مکان کا ملبہ گرنے سے 6سال کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔
بچے کے لواحقین نے کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی کروانے سے انکار کردیا، تاہم اس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملبہ کا ایک بڑا حصہ بچہ پرآگرا جس سے اسکی ہلاکت ہوئی،بچہ تجاوزات پرقائم دکان کے ملبے کے ڈھیرسے لوہا نکال رہا تھا۔
پولیس کے مطابق ملبہ گرنے سے ہلاک بچے کی شناخت اسامہ کے نام سے ہوئی ہے۔