راشد بروہی چینی قونصل خانے پر حملے کے دوران نگرانی کرتا رہا۔فائل فوٹو
راشد بروہی چینی قونصل خانے پر حملے کے دوران نگرانی کرتا رہا۔فائل فوٹو

چینی قونصلیٹ حملے کے سہولت کاروں کیخلاف مقدمات میں کیا درج ہے

چینی قونصل خانے پر حملے میں گرفتار 5 سہولت کاروں پر دہشتگردی کی دفعات کے تحت 5 مقدمات درج کیے گئے،پولیس نے دہشتگردوں کے خلاف مقدمات ملیراورگلشن معمار تھانے میں درج کیے گئے ہیں۔

ملزمان کو تیسر ٹائون نزد بلوچ گوٹھ خالی پلاٹ سے گرفتار کیا گیا،قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کے ہاتھوں گرفتار 5 ملزمان میں احمد حسنین،نادر خان عرف عارف بلیدی، علی احمد، عبدالطیف اور اسلم شامل ہیں۔

ایف آئی آرز کے متن کے مطابق دہشتگرد مسلح حملہ کرنے کی نیت سے ایک جگہ موجود تھے، ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گئیربکس کا حصہ ملا۔

ملزمان کو آج ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا،ریمانڈ کے بعد سی ٹی ڈی بھی ان ملزمان شامل تفتیش کرے گی۔

چائنا ایمبیسی پر حملہ کرنے والے ملزمان کے ساتھی کسی دہشتگردی کی واردات کی نیت سے خالی پلاٹ چہاردیواریکے اندر دیھ تیسر ٹائون نزد صادق بلوچ گوٹھ موجود ہیں جو کسی اطلاع کو معتبر جانتے ہوئے بعد آگاہی واجازت افسران بالا کے ہمراہ ایس آئی پی شاہد محمود ، اے ایس آئی خدا بخش گلشن معمار پہنچے جہاں سے روزنامچہ پٹ نمبر46تحت ایس ایچ او گلشن معمار انسپیکٹر اشتیاق احمد غوری پولیس پارٹی کے ہمراہ نشاندہی والی جگہ پر روانہ ہوئے۔

جب 3:20بجے بمقام بالا پہنچے تو خالی پلاٹ کے اندرایک جیپ کھڑی تھی اورکمرے سے پانچ اشخاص مسلح حملہ کرنے کی نیت سے تیار ہوئے جوپولیس پارٹی نے نہایت حکمت عملی سے گھیرا دیکر پانچوں ملزمان کو اسلحہ سمیت پکڑ لیا جن سے نام ولدیت معلوم کی جنھوں نے اپنے نام ہر ایک احمد حسنین،بتلایا۔ جن کے دائیں پاتھ میں پکڑی ہوئی ٹی ٹی پسٹل 30بور نمبری31005322بمعہ لوڈمیگزین 7راونڈزندہ پہنی ہوئی قمیص کی دائیں بغلی جیب سے ایک عدد ہینڈ گرنیٹ و ایک عدد موبائل فون سام سنگ S.6برنگ سفید نقدی300روپےہوئے۔

نادر خان عرف عارف بلیدی جسکے دائیں ہاتھ میں پکڑی ہوئی ایک ضرب کلاشنکوف فولڈنگ نمبری80XY2200بمعہ ڈبل لوڈمیگزین 15/15جملے 30راونڈ زندہ اور کندھے پر لٹکا ہوئی  سیاہ رنگ کا بیگ جس کے اندرRPG/7کے دو عدد راکٹ بمعہ دو فیوز برآمد ہوئے۔

مزید جامعہ تلاشی سے دو عدد شناختی کارڈ اوریجنل اور رنگین کاپی بنام نادر خان بلیدی،شناختی کارڈ نمبر4302-9022793-1اور ایک عدد موبائل فون نوکیہ پرانا استعمال شدہ برنگ سیاہ نقدی500روپے۔علی احمد عرف ہاشم سےکلاشنکوف نمبر19680074دیگر نمبری15550بمعہ ڈبل لوڈمیگزین 15/15جملے 30راونڈزندہ مزید جامعہ تلاشی سے سروس کارڈ شاہ سیکیورٹی انٹرنیشنل پروکٹیشن سسٹم پرائیوٹ لمیٹڈ بنام علی احمد ایک عدد موبائل فونQبرنگ گولڈن و ایک عدد موبائل فون نوکیہ پرانا کیپیڈ والا رنگ سیاہ گرے نقدی200روپےبرآمد ہوئے۔

عبدالطیف جس کے دائیں ہاتھ میں پکڑی ہوئی ایک ضرب منی کلاشنکوف نمبریSA8294108بمعہ ڈبل میگزین 20/20جملے 40راونڈ زندہ ملے ہیں مزید جامع تلاشی سے پہنی ہوئی قمیض کی دائیں بغلی جیب سے ایک عدد ہینڈ گرنیٹ و ایک عدد چائنہ موبائلCALSENبرنگ سیاہ سلور ایک عدد بائیں ہاتھ میں پہنی ہوئی دستی گھڑی برنگ براون و سفید ایک عدد چین بمعہ دو عدد چھوٹی چابیاں نقدی200روپے ایک عدد شناختی کاربنام عبدالطیف شناختی کارڈ نمبر51404-6164592برآمد ہوئے۔

محمد اسلم کے دائیں ہاتھ میں پکڑا ایک ضرب ٹی ٹی پسٹل 30بورنمبری33006جس کے دستے پر پیلے رنگ کی پلاسٹک لپٹی ہوئی تھی بمعہ لوڈمیگزین 7راونڈ و کندھے پر لٹکی ہوئی ایک بیگ برنگ سیاہ جس کے اندر تقریباً ڈیڑھ کلو بارود رنگ سفید ملا اور مزید جامع تلاشی سے ایک عدد شناختی کارڈ بنام محمد اسلم شناختی کارڈ نمبر53402-2566153-1ایک عدد موبائل فون سام سنگ ٹچ برنگ سفید و ایک عدد موبائل فون LGرنگ سیاہ کیپیڈ والا ایک عدد اے ٹی ایم کارڈ یو بی ایل بینک و سروس کارڈ یوٹلیٹی اسٹور کارپوریشن آف پاکستان و دیگر متفرقہ کاغذات نقدی220روپے برآمد ہوئے جو پانچ ملزمان  سے برآمد اسلحہ و امونیشن کالائسنس طلب کیا گیا جو پیش نہ کرسکے۔

اس کے علاوہ موجود گاڑی جیپ نمبرBC5102برنگ ڈارک گرے جس کی اوپر والی چھت سفید کو چیک کیا جس کے پچھلے حصے کے اندر عدد گیر بکسا نمبرRM323617020156جو تین جگہوں پرکندہ ہیں برنگ سلو ملازیرے استعمال گاڑی نمبری بالا کی ملکیت ثبوت طلب کئے جو پیش نہ کرسکے گاڑی کی مزید تلاشی سے کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی بروقت بی ڈی کو اطلاع بزریعہ فون دی گئی بالا ملزمان کا یہ فعل دفeo?5ایکسپلوزواکٹ و 23(1) Gسندھ اسلحہ ایکٹ7ATA R/Wحد کو پہنچتا پاکر بعد آگاہی جرم ہر پانچ ملزمان بالا کو حسب ضابطہ گرفتار کیا۔

برآمد اسلحہ ایمونیشن ناجائز کو موقعہ پر علیحدہ علیحدہ سیل سربمر کیا گیا ملزمان کے زیرے استعمال جیپ نمبری بالا کو زیرے دفعہ550ض ف و دیگر جملہ برآمدہ متذ کر بلاہ ملکیت قبضہ پولیس کی گئی بواپسی تھانہ آکر گرفتار شدہ ملزمان بالا کے خلاف مقدم ہذا قائم کیا جبکہ برآمدہ اسلحہ ایمونیشن ناجائز دفعہ SAA 23(1)Gکے علیحدہ علیحدہ مقدمے قائم کئے جارہے ہیں نقل FIRحسب قائدہ تقسیم ہوں گے۔