جسٹس عظمت سعید نے سپریم کورٹ میں کئی تاریخی فیصلے دیے
جسٹس عظمت سعید نے سپریم کورٹ میں کئی تاریخی فیصلے دیے

چیف جسٹس کےنام پرسوشل میڈیاپرجعلی اکاؤنٹس بنانے والوں کے گردگھیراتنگ

ایف آئی اےسائبرکرائم نے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے نام پر سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس بنانے اور چلانے والے ملزمان کےگردگھیراتنگ کرلیا ہے۔

ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کےنام سےسوشل میڈیاپر5جعلی اکاؤنٹس ہیں۔فیس بک اورپی ٹی اےسےملزمان کی شناخت کیلئےمددمانگ لی ہے۔

ایف آئی اے سائبرکرائم سیل نے فیس بک اورپی ٹی اےسےملزمان کی شناخت کیلئےمددمانگ لی ہے، ملزمان تک رسائی کیلئےتحریری درخواست دی ہے۔

یاد رہے جسٹس آصف کھوسہ کے چیف جسٹس کے حلف اٹھانے کے بعد ترجمان سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس پاکستان کاسوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ موجود نہیں، ٹوئٹر یا فیس بک اکاؤنٹ جعلی ہے۔

ترجمان نے کہا تھا کہ ایف آئی اے اور پی ٹی اے کو ایسے اکاؤنٹ بلاک کرنے کی ہدایات کردی گئیں ہیں جبکہ چیف جسٹس کے جعلی اکاؤنٹ بنانے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا تھا۔