کراچی میں احتجاج کی فائل فوٹو
کراچی میں احتجاج کی فائل فوٹو

مچھر کالونی کے مکینوں کا احتجاج۔ٹائر نذر آتش۔پولیس کی شیلنگ

ماڑی پو روڈ پر مچھر کالونی کے مکینوں کا تجاوزات کے خلاف آپریشن پراحتجاج،ٹائر نذرآتش  کر کے روڈ بلاک کردیا، دونوں طرف کے ٹریک بند ہونے سے بد ترین ٹریفک جام ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق مچھر کالونی کے مکین تجاوزات کے خلاف آپریشن پرانتہائی مشتعل ہیں،ٹائر نذرآتش کرکےروڈ بلاک کردیا جس سے ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی جس پرمظاہرین اورپولیس میں جھڑپیں  شروع ہوگئیں،پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ شروع کردی۔

آنسو گیس کی شیلنگ سے کئی مظاہرین کی حالت غیرہو گئی۔ مظاہرین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ہنگامہ آرائی کے باعث ماڑی پور روڈ اور دیگرعلاقوں میں ٹریفک بری طرح جام اورشہری پریشان ہیں، پولیس کے مطابق ٹریفک کو متبادل راستوں سے  گزارا جا رہا ہے۔