ااداکارہ ریما کی فائل فوٹو
ااداکارہ ریما کی فائل فوٹو

ادا کارہ ریما کو زہر دے کر مارنے کی کوشش کا انکشاف

ادا کارہ ریما نے ساتھی اداکارہ کی جانب سے زہر دے کرمارنے کی کوشش کا انکشاف کردیا۔

ریما خان نے کہا کہ مجھے اللہ نے بچایا، جسے مجھے زہردے کر مارنے کے لیے بھیجا گیا تھا اسی نے مجھے سب کچھ بتادیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق فلم اسٹار ریما خان نے انکشاف کیا ہےکہ انہیں زہر دینے کی کوشش کی گئی اور یہ کوشش ایک دوسری اداکارہ کی جانب سے کی گئی۔

اداکارہ نے مزید انکشاف کیا کہ بھیجے جانے والے شخص کو مجھے زہر دینے کے لیے ایک لاکھ روپے بھی دیے گئے تھے۔ریما خان کے مطابق فلم انڈسٹری میں ہراساں کیا جاتا ہے۔

اداکارہ ریما کے بیان پر پنجاب کے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہےکہ ریما کو جس نے ہراساں کیا وہ اس کی نشاندہی کریں، اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

واضع رہے کہ ریما نے ایک ویڈیو پیغام میں اپنے انٹرویو کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پرانی باتیں ہیں جنہیں بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ہے۔