پاکستان کسٹمزسروس کے8افسران کی گریڈ21میں ترقی 

حکومت پاکستان نے پاکستان کسٹمزسروس کے8افسران کی گریڈ21میں ترقی دے دی ہے ،گریڈ 21میں ترقی پانے والے کسٹم افسران کی ترقی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق حکومت پاکستان نے پاکستان کسٹمزسروس کے8افسران کی گریڈ21میں ترقی دے دی ہے ،گریڈ 21میں ترقی پانے والے کسٹم افسران کی ترقی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

گریڈ 21میں ترقی پانے والے کسٹم افسران میں سیدتنویراحمد،ڈاکٹرارسلان سبکتگین اور آغا شاہد مجید خان، مکرم جاہ انصاری، قربان علی خان اور آصف محمود جاہ ،عبدالباسط چوہدری اور ڈاکٹر ذوالفقار علی چوہدری شامل ہیں۔