ایران کاطویل فاصلےتک ہدف کونشانہ بنانےوالےکروزمیزائل کاکامیاب تجربہ

تہران: ایران نے طویل فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے والے کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
ایرانی وزیر دفاع امیر حاتمی کے مطابق میزائل نچلی سطح پر پرواز کر کے ساکت اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،انہوں نے کہاکہ 12 سو کلو میٹر تک مار کی صلاحیت کے میزائل نے کامیابی سے ہدف کو نشانہ بنایا۔

خیال رہے کہ ایران کے پاس 2000 کلو میٹرتک اہداف کو نشانہ بنانے والے میزائل موجود ہیں۔