ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج میں اعلیٰ سطح پرترقیاں ہوئی ہیں۔فائل فوٹو
ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج میں اعلیٰ سطح پرترقیاں ہوئی ہیں۔فائل فوٹو

بھارتی فوج کاظلم وستم کشمیریوں کودبانہیں سکا،ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہاکہ پرعزم کشمیری اپنا حق لینے میں کامیاب ہوں گے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج میجرجنرل آصف غفور نے کہاکہ کشمیر 1948 سے اقوام متحدہ کا حل طلب مسئلہ ہے، قابض بھارتی فوج کا دہائیوں پر مشتمل ظلم و ستم کشمیریوں کو نہیں دبا سکا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ ظلم و ستم سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی مزید مضبوط ہو رہی ہے، ہم پر عزم ہیں کشمیری عوام انشا اللہ کامیاب ہوگی۔