چیئرمین نیب نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کررکھی ہے
چیئرمین نیب نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کررکھی ہے

نوازشریف واپس جیل جاناچاہتےہیں،مریم نواز

لاہور:سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازنے کہاکہ نواز شریف چاہتے ہیں کہ انہیں جیل واپس بھیجا جائے۔
نجی ٹی وی کے مطابق مریم نواز اپنے والد کی عیادت کےلیے سروسز اسپتال لاہور پہنچیں، اس موقع پر انہوں نے کہا نواز شریف چاہتے ہیں کہ انہیں جیل واپس بھیجا جائے، اس موقع پر انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی انکے والد نواز شریف کو صحت دے۔
خیال رہے کہ نواز شریف سروسز اسپتال میں گزشتہ 4 روز سے زیر علاج ہیں، گزشتہ روز ان کے دل کے ٹروپ آئی ٹیسٹ کی رپورٹ آئی تھی، جس کے مطابق انہیں حالیہ دنوں میں دل کا دورہ نہیں پڑا، ان کا مکمل بلڈ ٹیسٹ نارمل ہے تاہم ان کا یورک ایسڈ ٹیسٹ بارڈر لائن پر ہے۔