وزیراعظم عمران خان (فائل فوٹو)
وزیراعظم عمران خان (فائل فوٹو)

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کااجلاس جمعرات کو طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات کو طلب کرلیا، اجلاس میں 21 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کابینہ کو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں سے متعلق ماہانہ بریفنگ دی جائے گی۔
اجلاس میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی، ٹریڈ پروموشن ایجنسیز بیلجیئم کے درمیان ایم او یو پر دستخط کی منظوری دی جائے گی،اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 29 جنوری کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔اجلاس میں بیت المال بورڈ کی تشکیل نو، اسلام آباد ہائیکورٹ کے سی سی ٹی وی کیمروں کی تبدیلی کے لیے فنڈز اور رینجرز کے لیے 429 ملین روپے کی سپلیمنٹری دینے کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
وفاقی کابینہ ضمنی انتخابات 2018 کے لیے فنڈز سے متعلق سمری، آڈٹ اوور سائٹ بورڈ کی تنظیم نو اور انسٹی ٹیوٹ آف سی اے کے کونسل کی نامزدگی کی منظوری دے گی۔
اجلاس میں صحت سے متعلقہ اداروں کی کابینہ سے نیشنل ہیلتھ سروسز کو منتقلی کی منظوری بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔