الیکشن کمیشن مناسب سمجھے تو ہماری درخواست کو الیکشن ٹربیونل بھیج دے۔فائل فوٹو
الیکشن کمیشن مناسب سمجھے تو ہماری درخواست کو الیکشن ٹربیونل بھیج دے۔فائل فوٹو

شریف خاندان نے 2 ارب ڈالرکی پیشکش کی تھی

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ شریف خاندان کی جانب سے 2 ارب ڈالرکی پیشکش کی گئی تھی جسے  کردیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور ن لیگ کے رہنما حمزہ شہباز 5 ہفتے قبل گاڑی کی نمبر پلیٹ بدل کر اندھیری رات میں ڈیل کی تلاش میں نکلے تھے ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کو جواب ملا کہ پرانے پاکستان میں وہ فیصلے کرسکتے تھے مگر نئے پاکستان میں صرف عمران خان فیصلے کرتے ہیں۔

فیصل واوڈا نے کہاکہ عمران خان کا طرز سیاست یہ ہے کہ مجرم سے پیسے بھی وصول کیے جائیں اور اسے سزابھی دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کمانڈر وزیراعظم عمران خان ہیں لہٰذا اس کا فیصلہ وہاں نہیں ہوگا جہاں حمزہ نمبر پلیٹ بدل کر جا رہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ عمران خان فیصلہ کریں گے اور وہ یہ ہے کہ پیسے واپس کرو اور سزا بھی بھگتو۔

یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے مسلسل اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی پرڈیل کرنے کا الزام لگایا جارہا ہے تاہم دونوں ہی جماعتیں کسی قسم کی ڈیل سے انکاری ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت نے حمزہ شہباز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالا تھا اور 11 دسمبر کو انہیں لندن جانے سے روک دیا گیا تھا، انہوں نے اس اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا جس پر عدالت نے یکم فروری کو انہیں 10 روز کیلیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔