رات گئے فرنیچر کی دکان میں آتشزدگی سے لاکھوں کافرنیچر جل کرخاکستر

کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پررات گئے فرنیچر کی دکان میں آتشزدگی سے لاکھوں کافرنیچر جل کر خاکستر ہوگیا، فائربریگیڈ نے کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر واقع فرنیچر کی دکان میںرات گئے آگ لگ گئی، آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے میں مصروف ہوگئیں۔

کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد فائربریگیڈ نے آگ پر قابو پالیالیکن اس دوران دکان میں موجود لاکھوں روپے کا قیمتی فرنیچر جل کرخاکسترہوگیا۔

فائربریگیڈ کے مطابق خدشہ ہےکہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی فوری طورپر حتمی طورپرآگ لگنے کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا،پولیس نے آگ لگنے کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔