منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی 2 ملزمان گرفتار،3کلوچرس برآمد

کراچی پولیس نے کراچی کےعلاقے گڈاپ سےرات گئےمنشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروشوں کو گرفتارکرلیا۔

پولیس نے منشیات فروشوں کے قبضے سے3کلو منشیات برآمد کرکے انہیں تھانے منتقل کردیا ہے اورتفتیش شروع کردی ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق کراچی پولیس نےخفیہ اطلاع پر کراچی کےعلاقے گڈاپ سےرات گئے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروشوں کو گرفتارکرلیا۔

پولیس نے منشیات فروشوں کے قبضے سے کثیرمقدار میںمنشیات برآمد کرکے انہیں تھانے منتقل کردیا ہے اورتفتیش شروع کردی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان شیرباز اور جمیل میمن گوٹھ اور گڈاپ سٹی میں منشیات کی فروخت اور سپلائی میں ملوث ہیں، ان کے کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔