4من چرس اورافیون کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام،ملزمان فرار

لاہور میں رائیونڈ پولیس نے رات گئے ملتان روڈ پر ایک مشکوک گاڑی سے 4 من چرس اور بھاری مقدار میں افیون برآمد کر لی۔

پولیس کے مطابق ملتان روڈ پر رائیونڈ کی حدود میں ناکہ لگا رکھا تھااورگاڑیوں کی چیکنگ کررہے تھے کہ اس دوران ایک مشکوک گاڑی میں سوار دو افراد پولیس کو دیکھ کر بھاگ نکلےاور تعاقب پر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔

پولیس نے گاڑی کی تلاشی لی تواس کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں چرس اور افیون برآمد ہوئی ،چرس جنوبی پنجاب اسمگل کی جا رہی تھی۔

پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہےجبکہ کارتحویل میں لیکر تھانے منتقل کردی گئی ہے۔