شیخوپورہ میں کیوبی لنک راجباہ نہرسےنامعلوم نوجوان کی تشددزدہ لاش ملی

شیخوپورہ میں کیوبی لنک راجباہ سےنامعلوم نوجوان کی تشددزدہ لاش ملی ہےجسے پولیس نے رضاکارادارے کی ایمبولینس میں مقامی اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں آج اس کاپوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق شیخوپورہ میں کیوبی لنک راجباہ سےنامعلوم نوجوان کی تشددزدہ لاش ملی ہےجسے پولیس نے رضاکارادارے کی ایمبولینس میں مقامی اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں آج اس کاپوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

پولیس کے مطابق قتل کئے گئے نوجوان کو گولیاں مارکر قتل کیاگیااور اس کی لاش کو راجباہ نہرمیں پھینکا گیا،پولیس نے قتل کامقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کرکے مقتول کے ورثا کی تلاش شروع کردی ہے۔