فیصل آباد میں 7 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

پنجاب کے شہر فیصل آباد کے علاقے ڈی ٹائپ میں ایک اور بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دی گئی،پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہےجبکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی۔

فیصل آباد کے علاقے ڈی ٹائپ میں دودھ فروش سلیم اوراس کے بھانجے کے ہاتھوں 7 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل کردی گئی۔ بچی کی لاش قریبی فیکٹری سے ملی جب کہ واقعے کے خلاف زیادتی اورقتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دودھ فروش نے بچی کو دس روپے واپس دینے کے بہانے دوبارہ بلایا اورزیادتی کا نشانہ بنایا۔ دونوں ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا ہے جوآپس میں ماموں اور بھانجے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعلی نے ہدایت کی کہ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے اورمتاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔