سیہون کے قریب کراچی کی فیملی حادثےکاشکار، 1ہلاک

سیہون کےقریب کراچی کے افرادچنگچی رکشوں پر حادثے کا شکار ہوگئے جس کے نتیجے میں ایک بچی ہلاک اور9 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

کراچی کےعلاقے کھارادر کی فیملی 2 چنگچی رکشوں پر لعل شہباز قلندر کے مزار پر حاضری کے لئے جارہی تھی کہ تیزرفتاری کے باعث مزار کے قریب رکشےٹکرا گئے،جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوئےاور 5 سالہ بچی حنیقہ ہلاک ہوگئی۔

بچی کی لاش اورتمام زخمیوں کو رات گئے ہی سول اسپتال کراچی منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔