حب میں رات گئے زلزلہ کےباعث خوف و ہراس پھیل گیا

بلوچستان کے ضلع حب کے علاقے بیلہ میں رات گئے آنے والےزلزلے سے شہریوں میں شدید خو ف وہراس پھیل گیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق حب کے علاقے بیلہ اور نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، زلزلے سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔

انچار ج محکمہ موسمیات کے مطابق جھٹکے لگڑا ، کشار ، کنر اور کنٹی میں محسوس کئے گئے ۔فوری طورپرزلزلے کی شدت اور گہرائی کاعلم نہیں ہوسکا