شبانہ اعظمی کی فائل فوٹو
شبانہ اعظمی کی فائل فوٹو

بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی کو سوائن فلو ہوگیا

مشہور بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی کو سوائن فلو ہوگیا ہے اور انہیں اسپتال میں داخل کرایاگیا ہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ بھی پچھلے ماہ سوائن فلو میں مبتلا ہوگئے تھے ۔ دہلی کے ایمس اسپتال میں ان کا علاج ہوا تھا۔

اسپتال میں داخل شبانہ اعظمی نے کہا کہ سردی زکام ہونے پر انہوں نے  چیک اپ کرایا جس کے بعد سوائن فلو ہونے کی تصدیق ہوئی۔

انہوں نے مزاحیہ لہجے میں کہا ،”میں کسی سوائن کے رابطے میں نہیں آئی ،پھر بھی مجھے سوائن فلو ہوگیا۔ خیر،بہت مشکل سے مجھے آرام اور اپنا خود احتساب کرنے کا وقت ملا ہے۔

اداکارہ نے کہا،”اسپتال میں داخل ہونا میرے لئے زبردستی بریک لینے جیسا ہے۔ میری صحت میں تیزی سے بہتری ہورہی ہے۔
” شبانہ اعظمی مشہور شاعر کیفی اعظمی کی بیٹی ہیں اور مشہور نغمہ نگار جاوید اختر ان کے شوہر ہیں۔

اعظمی نے سال 1973میں شیام بینیگل کی فلم انکر سے فلم انڈسٹری میں اپنے کریئر کی شروعات کی تھی۔

اس فلم کےلیے انہیں بہترین اداکارہ کے نیشنل ایوارڈ سے نوازہ گیا تھا۔ اس کے انہیں ارتھ،کھنڈہر،پار جیسی فلموں کےلئے بھی نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ارتھ،نشانت،انکر،اسپرش،منڈی،معصوم وغیرہ فلموں میں انہیں بے مثال اداکاری کی ہے۔