پاکستان اسرائیل سے متعلق اپنے موقف پر قائم ہے، وزیراعظم کا مسئلہ فلسطین سے متعلق پیغام
پاکستان اسرائیل سے متعلق اپنے موقف پر قائم ہے، وزیراعظم کا مسئلہ فلسطین سے متعلق پیغام

قرضوں کی دلدل سے کسی حد تک نکل چکے ہیں۔وزیر اعظم

وزیراعظم عمران کان نے کہا کہے کہ  قرضے کےاندرڈوبےہوئےتھے، کچھ حد تک اس مشکل سےنکل گئےہیں،سعودی شہزادے کے دورے سے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کارڈایسی انشورنس ہے جو غریب گھرانےکےلیے سب سےبڑی نعمت ہے،غریب گھرانے کی سب سے بڑی مشکل بیماری ہوتی ہے، ہیلتھ کارڈ کے تحت 7لاکھ 20 ہزار روپےتک علاج کرایا جاسکتاہے۔

وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سےپہلےقبائلی علاقوں کو ہیلتھ انشورنس دینی ہے،قبائلی علاقوں میں تمام پروگرام عام آدمی کی بہتری کے لیے لائیں گے۔

وزیر اعظم نے کہا ہے کہ  قبائلی عوام کی مدد کا وعدہ پورا کر رہے ہیں،پوراپلان بنایا گیا کہ قبائلی علاقوں کی مدد کیسے کرنی ہے۔قبائلی علاقے تعلیم،صحت اور دیگر سہولیات میں سب سے پیچھے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری سے روزگار کے مواقع ملیں گے،ملک کی دولت بڑھے گی تو قرضے واپس ہو سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں غربت کوکم کرنےکےلیے مشترکہ کوششیں کریں گے،اسکول ، ہیلتھ یونٹ بنانے کا پورا پروگرام بنایا ہے۔

ان کا کہناتھا کہ قبائلی علاقوں کودرپیش مشکلات کا سب سےزیادہ احساس تحریک انصاف کوتھا، قبائلی علاقوں کےلیے فنڈز ریلیز کررہےہیں۔