ملاقات میں فیصلہ ہواکہ امریکا کا ایک تجارتی وفدپاکستان آئے گا۔فائل فوٹو
ملاقات میں فیصلہ ہواکہ امریکا کا ایک تجارتی وفدپاکستان آئے گا۔فائل فوٹو

پلوامہ حملہ۔بھارت شواہد فراہم کرے تحقیقات کریں گے۔وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پلوامہ واقعے کے خلاف بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں، پڑوسی ملک کے پاس واقعے سے متعلق شواہد ہیں تو فراہم کرے، ہم تحقیقات کریں گے۔

ایک انٹرویو کے دوران شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پلوامہ واقعے پر بھارت سے مکمل تعاون کریں گے، بگاڑ نہیں امن چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک قوم ہے بھارت ہمیں مرعوب نہیں کرسکتا، پاکستان اپنا دفاع اور بھرپور موقف پیش کرسکتا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارا پیغام امن ہے جھگڑا ہرگز نہیں چاہتے، ہمارا ایجنڈا بھارت کو نیچا دکھانا نہیں ہم بھارت کے فوبیا کا شکار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ایجنڈا ملکی اداروں کی اصلاح اور پاکستان کی معاشی ترقی ہے، ہم اپنے ملک اور اداروں کو درست کرنا چاہتے ہیں
زشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کو لے جانے والی دوبسوں کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نیتجے میں 44 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

بھارتی فورسز پر ہونے والے حملے کو گزشتہ تین برس کے دوران بدترین حملہ قرار دیا گیا ہے جس میں بھارتی فورسز کی اتنی بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

پاکستان نے آج پلوامہ دھماکے کا الزام پاکستان پر لگانے پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا تھا۔