امریکا نے رپورٹ کی روشنی میں 76 سعودی افراد پر پابندیاں عائد کردی ہیں
امریکا نے رپورٹ کی روشنی میں 76 سعودی افراد پر پابندیاں عائد کردی ہیں

شاہی مہمان کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کی شامت آگئی

حکومت نے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے خلاف منِظم انداز میں مہم چلانے کا انکشاف ہوا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا پر سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے خلاف مہم چلانے والے عناصر کے خلاف وزارت داخلہ نے شکنجہ کسنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے خلاف بعض عناصر سوشل میڈیا پر منظم  مہم چلا رہے ہیں اور پاک سعودی دوستی کے حوالے سے منفی پوسٹیں بھی کی جارہی ہیں۔

مہم میں ملوث گروہ سوشل میڈیا اور دیگر طریقے استعمال کر رہے ہیں، وزارت داخلہ نے مہم چلانے والے شرپسند عناصر کے خلاف صوبائی حکومتوں کو کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے ڈی جی ایف آئی اے کو کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ وزارت داخلہ نے کارروائی کے لیے خط بھی جاری کیے ہیں۔