امریکا نے رپورٹ کی روشنی میں 76 سعودی افراد پر پابندیاں عائد کردی ہیں
امریکا نے رپورٹ کی روشنی میں 76 سعودی افراد پر پابندیاں عائد کردی ہیں

سعودی ولی عہد کیلیے دو جوڑی پشاوری چپل تیار

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کیلیے بطور تحفہ دو جوڑی پشاوری چپل تیارکرلی گئی۔

كپتان چپل سے مقبولیت پانے والے چاچا نورالدین كی جانب سے سعودی ولی عہد كی پاكستان آمد سے قبل خصوصی كپتان چپل تحفے كے لیے تیار كرلی گئی ہے۔

چاچا نور الدین كا كہنا ہے كہ پشاوری چپل سعودی شہزادے كو پاكستان كی طرف سے تحفہ دینا چاہتا ہوں، ان کے لئے كالے اور بھورے رنگ كی اعلیٰ كوالٹی كی چپل تیار كی ہیں جو كہ ان كی آمد پر انہیں پیش كروں گا۔

چپلوں کی فائل فوٹو
چپلوں کی فائل فوٹو

واضح ر ہے چاچا نورالدین اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان كے لئے خصوصی چپل تیار كرچكے ہیں جس كے بعد ان کی چپل کے ملک بھر میں چرچے تھے جب كہ حالیہ دنوں میں پشاور زلمی كے كپتان ڈرین سیمی كو بھی كپتان چپل بطور تحفہ پیش كر چكے ہیں۔