امریکا نے رپورٹ کی روشنی میں 76 سعودی افراد پر پابندیاں عائد کردی ہیں
امریکا نے رپورٹ کی روشنی میں 76 سعودی افراد پر پابندیاں عائد کردی ہیں

سعودی ولی عہد کادورہ پاکستان،سیکیورٹی کےتمام انتظامات مکمل

اسلام آباد: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان تاریخی دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے ان کے استقبال اور سیکیورٹی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کوایئرپورٹ پراستقبال کرنے کے بعد وزیراعظم ہاؤس لائیں گے جہاں سعودی ولی عہد کو گارڈ آف آنرپیش کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی نور خان ائیربیس سے وزیراعظم ہاؤس تک باکس سیکیورٹی مشترکہ طور پر کمانڈ پاک فوج اور شاہی گارڈز کے سپرد ہوگی،3 لئیرز باکس سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ فضائی نگرانی کے ساتھ ساتھ بلند عمارتوں پر اہلکار تعینات ہوں گے۔

جڑواں شہروں کی اہم شاہراہوں پر شاہی مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے بڑے بڑے بل بورڈز نصب کردئیے گے ہیں جبکہ وی وی آئی پی روٹ پر پاکستانی اور سعودی پرچم بھی لگادئیے گئے ہیں، شاہی مہمانوں کا تاریخی استقبال کیا جائے گا۔

سعودی ولی عہد کو وزیراعظم ہاؤس میں ہی عمران خان عشائیہ دیں گے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقات وزیر اعظم ہاؤس میں ہی ہوگی جب کہ صدر عارف علوی 18 فروری کو سعودی ولی عہد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔ ایوان صدر کے ظہرانے میں سعودی ولی عہد کا 100 رکنی وفد شریک ہوگا، ظہرانہ میں وزراء اور اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا۔
سعودی ولی عہد ایوان صدر سے ہی واپس ایئرپورٹ روانہ ہوجائیں گے۔ سعودی ولی عہد کی سیکیورٹی کی ذمہ داری ٹرپل ون بریگیڈ کے سپرد کردی گئی ہیں جب کہ پولیس کے علاوہ ٹرپل ون بریگیڈ اور رینجرز کے متعدد ونگ جبکہ لائٹ کمانڈو بی این کی دو بٹالین اور زرار اینٹی ٹیررسٹ یونٹ کی ایک بٹالین تعینات کی جائے گی۔
ایس ایل سی ٹو ریڈا دو مختلف مقامات پر نصب کیے جائیں گے، ایوی ایشن کے چھ عدد ایم آئی 17 طیارے فضائی نگرانی کریں گے۔ انٹیلی جنس کی دو بٹالین جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی 28 ٹیمیں کام کریں گی اور ایمبولینسز میڈیکل عملہ سمیت لگ بھگ 12 ہزار افسران و جوان سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے۔