فائل فوٹو
فائل فوٹو

جماعت الدعوة اور فلاح انسانیت فاؤ نڈیشن پرپابندی عائد

وزارتِ داخلہ نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت جماعۃالدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پر پابندی عائد کر تے ہوئے اسے کالعدم قرار دیدیا۔

بینک اکاؤنٹس منجمد اور دفاتر سیل کرنے کا حکم جاری کردیا، اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔

ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ جماعت الدعوة ،فلاح انسانیت فا ؤ نڈیشن پرپابندی کافیصلہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں کیاگیا۔

وفاقی وزارت داخلہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آج اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں نیشنل ایکشن پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی کو تیز کیا جائے گا۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کو کالعدم تنظیم قرار دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وزیراعظم ہاؤس میں قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جو 3 گھنٹے سے زائد جاری رہا۔