مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی اقدامات اور نئے نقشے صرف ڈیمو گرافی تبدیلی کی سازش ہے۔فائل فوٹو
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی اقدامات اور نئے نقشے صرف ڈیمو گرافی تبدیلی کی سازش ہے۔فائل فوٹو

عدالت انصاف نے ہمارے مؤقف کو تحمل سے سنا۔ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن کے کیس میں عالمی عدالت انصاف نے ہمارے مؤقف کو تحمل سے سنا۔

کلبھوشن کیس کی سماعت مکمل ہونے پرڈاکٹر فیصل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ اس معاملے پر مثبت فیصلہ آئے گا اور بلوچستان، سندھ میں کلبھوشن کی کارروائیوں سے متاثر خاندانوں کو انصاف ملے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے ابھی تک پاسپورٹ کی بات کا کوئی جواب نہیں دیا نہ کوئی ثبوت پیش کیا،خاور قریشی نے جامع طور پر کیس بیان کیا اور حقائق کو سامنے رکھا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اٹارنی جنرل نے مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گنز اوربھارتی مظالم کابھی ذکرکیا، پاکستان مقبوضہ کشمیر میں ریاستی جبر کی روک تھام اور بھارت سے پرامن ہمسائیگی چاہتا ہے۔