اختیارات کے ناجائز استعمال پرا سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نیب میں طلب

نیب خیبر پختونخوا نے اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی کو 26 فروری کو طلب کرلیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) خیبر پختونخوا نے اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی، سابق چیف سیکریٹری امجد خان اورہائرایجوکیشن کمیشن کے سابق چیئرمین ڈاکٹر عطاء الرحمان کو طلب کرلیا۔وہ 26 فروری کو ہائر ایجوکیشن سے متعلق مقدمے میں بیانات ریکارڈ کرائیں گے۔

واضح رہے نیب نے وفاقی وزیر دفاع پرویزخٹک، اسپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی مشتاق غنی اور سابق چیف سیکریٹری امجد علی خان کیخلاف ہری پور میں پاک آسٹریا انسٹیٹیوٹ کے قیام اور پراجیکٹ ڈائریکٹر کی تعیناتی میں اختیارات کے ناجائزاستعمال کے الزام میں تفتیش شروع کی ہے۔