سعودی عرب نے عازمین حج کے لیے چین کی کورونا ویکسین کی منظوری نہیں دی اس سے پاکستانی پریشان ہیں، وزیراعلی سندھ
سعودی عرب نے عازمین حج کے لیے چین کی کورونا ویکسین کی منظوری نہیں دی اس سے پاکستانی پریشان ہیں، وزیراعلی سندھ

حج درخواستیں کل سے مقررہ بینکوں سے حاصل اور جمع کرائی جا سکیں گی

ملک کے مختلف شہروں میں حج درخواستیں کل سے مقررہ بینکوں سے حاصل  اور جمع کرائی  جاسکیں گی اور یہ عمل 6 مارچ تک جاری رہے گا۔
حج درخواست فارم کل سے مختلف بینکوں میں دستیاب ہوں گے اور درخواستیں پرکرنے کے بعد 6 مارچ تک مختلف بینکوں میں جمع کرائی جا سکیں گی۔
حج درخواستوں کی قرعہ اندازی 8 مارچ کو کی جائے گی جس کے تحت خوش نصیب افراد کے ناموں کا اعلان ہوگا۔حج اخراجات 4 لاکھ 36 ہزار975 روپے مقرر کیے گئے ہیں اور حاجیوں کو قربانی کے لیے 19 ہزار 451 روپے الگ ادا کرنا ہوں گے۔
اس مرتبہ ایک لاکھ 84 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے جس میں سرکاری سکیم کے تحت ایک لاکھ 7 ہزار 526 اور نجی سکیم کے ذریعے 71 ہزار 684 عازمین حجاز مقدس جائیں گے۔