آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیوی وارکالج لاہورکا دورہ کیا۔فائل فوٹو
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیوی وارکالج لاہورکا دورہ کیا۔فائل فوٹو

اپنی دھرتی کے دفاع سے بڑھ کر کوئی چیز مقدس نہیں،آرمی چیف

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ کے قریب ورکنگ باؤنڈری کا دورہ کیا، اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ اپنی دھرتی کے دفاع سے بڑھ کر کوئی چیز مقدس نہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ورکنگ باؤنڈری پر پاک فوج کے افسران اور جوانوں سے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی قیادت کرنے پر فخر ہے اور پاک فوج مادر وطن کے دفاع کیلئے ہر دم تیار ہے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے جوانوں کے بلند حوصلے اور تیاری کو سراہا۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا بھی دورہ کیا تھا جہاں پاک فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیا تھا۔