رواں ہفتہ تین دن سی این جی بند رہے گی ، سوئی سدرن گیس کمپنی

سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلامیہ کے مطابق رواں ہفتہ پیر بدھ اورجمعہ کو سندھ بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل رہے گی ۔

تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز کو 25 فروری بروز پیر 27 فروری بروز بدھ اور 1مارچ بروز جمعہ صبح 8 بجے سے 24 گھنٹے کے لئے گیس سپلائی بند رہے گی۔