بلوچستان بار کونسل کی کال پر بلوچستان کے وکلاء کا عدالتوں کا بائیکاٹ

 

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں وکلاء کی جانب سے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان بار کونسل کی کال پر بائیکاٹ کے باعث وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہورہے۔

بار کونسل کے اعلامیے کے مطابق بائیکاٹ لورالائی بار کے رکن صادق علی زئی کے خلاف لورالائی میں پولیس کی جانب سے بلاجواز مقدمہ درج کیے جانے کے خلاف کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب وکلاء کے بائیکاٹ کےباعث سائلین کو مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔