میرپور خاص کی لیڈی پولیس اہلکار کو معطل کر دیا گیا۔فائل فوٹو
میرپور خاص کی لیڈی پولیس اہلکار کو معطل کر دیا گیا۔فائل فوٹو

سوشل میڈیا پر ویڈیو اپ لوڈ کرنا پولیس اہلکاروں کیلیے خطرناک

سوشل میڈیا پر ویڈیو اپ لوڈ کرنا اہلکاروں کیلیے خطرناک بن گیا، میرپور خاص کی لیڈی پولیس اہلکار کو معطل کر دیا گیا۔

خاتون پولیس اہلکار عائشہ نے ڈیوٹی کے دوران گانا گنگناتے ہوئے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی تھی۔

فوٹیج وائرل ہونے پر حکام نے نوٹس لیا اور میرپور خاص کے ویمن پولیس سٹیشن میں تعینات اہلکار عائشہ کو معطل کر دیا جبکہ اسے اظہار وجوہ کا نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے۔